ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہندو تنظیمیں اگر تلواریں تھام لیں تو مسلمان نیست ونابود ہوجائیں گے : بجرنگ دل لیڈرکااشتعال انگیز بیان

ہندو تنظیمیں اگر تلواریں تھام لیں تو مسلمان نیست ونابود ہوجائیں گے : بجرنگ دل لیڈرکااشتعال انگیز بیان

Fri, 05 Jan 2018 21:01:17    S.O. News Service

 موڈیگیرے:5/ جنوری (ایس اؤنیوز)اگرہندو تنظیمیں تلواروں کے ساتھ چلیں تو ایک ہی لمحہ میں ہم یہاں کے مسلمانوں کو کاٹ کر نیست و نابود کرسکتے ہیں ۔ اس طرح کا اشتعال انگیز بیان موڈگیرے کے تعلقہ بجرنگ دل سنچالک اویناش نے دیا ہے۔

وہ دیپک راؤ قتل کی مذمت میں منعقدہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے راستہ روکو احتجاج کے دوران خطاب کررہے تھے۔  تحصیلدار دفتر پہنچ کر ریاستی گورنر کو میمورنڈم پیش کرنے کے بعد اویناش نے بتایا کہ ہم لوگوں میں اتنی طاقت ہے کہ اگر ہم تلواروں کے ساتھ چلیں گے تو ایک ہی لمحہ میں مسلمانوں کو کاٹ کر نیست و نابود کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر ایم ایل سی۔ ایم کے  پرانیش  نے بات کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف آئی کے لوگ ہندوؤں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر قتل کررہے ہیں، یہ سب ان کی ہندو مخالف پالیسی ہے، اسی لئے پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی پرپابندی کی مانگ کی جارہی ہے، وزیر اعلیٰ سدرامیا کی حکومت فضول خرچی کرتےہوئے ریاست کا دورہ کررہے ہیں، مختلف فرقوں کے درمیان نفرت کے بیج بو رہے ہیں،  انہوں نے ایسے فرقہ پرست وزیراعلیٰ کو اقتدار سے نیچے اتارنے کی بات کہی۔

سابق رکن اسمبلی ایم پی کمار سوامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سدرامیا کی حکومت نے موڈیگیرے حلقہ کی ترقی کے لئے ابھی تک  ایک پیسہ نہیں دیا ہے۔ ابتداء شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں نے  شہر کے لائنس سرکل پر راستہ روک کر احتجاج  کیا تھا، جس کے بعد  تحصیلدار کو میمورنڈم پیش کیا۔

احتجاج میں تعلقہ پنچایت صدر کے سی رتن، نائب صدر سویتا رمیش، ضلع پنچایت ممبر امیتا ، سدھا، شیامنا، تعلقہ پنچایت ممبران بھارتی رویندر، دیوراج، لتالکشمن ، لیڈران دیپک دوڈیا، آشا موہن ، سروجا ، سریندر، جئے پال، پروین پجاری، گجیندر، سندرش وغیرہ شریک تھے۔


Share: